سورة الأعلى - آیت 8
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم آپ کو آسان طریقے پر لے چلیں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] اس آیت کے کئی مطلب ہوسکتے ہیں۔ مثلاً ایک یہ کہ آپ کو بلاتکلیف سہولت کے ساتھ قرآن یاد رہے گا۔ دوسرا یہ کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آسان اور سہل شریعت پر چلائیں گے۔ تیسرا یہ کہ شریعت کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے آسان بنادیں گے۔ چوتھا یہ کہ اسلام کے راستہ سے ہم تمام رکاوٹوں کو دور کردیں گے اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہونا آپ کے لیے آسان بنا دیں گے۔ پانچواں یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری بس اتنی ہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیں۔ اس سے آگے کسی مشکل میں پڑنا یا بہ جبر لوگوں کو اسلام کی طرف لانا آپ کی ذمہ داری نہیں۔