سورة المطففين - آیت 17

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر (ان سے) کہا جائے گا کہ یہی وہ چیز ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] یعنی جہنم میں داخل کرنے کے بعد ان سے سوال کیا جائے گا کہ بتاؤ یہ جہنم کا عذاب پرانے لوگوں کی داستان ہے یا ایک ٹھوس حقیقت؟ آج تو تمہارا یہ مغالطہ دور ہو ہی چکا ہوگا۔