سورة المطففين - آیت 12
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
قرآن کی تکذیب وہی کرتے ہی جو ظالم اور گناہ گار ہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] یعنی روز جزا کا منکر صرف وہی شخص ہوسکتا ہے جسے نہ اللہ کی قدرت کاملہ پر ایمان ہو نہ اس کی صفت عدل پر اور نہ اس کی حکمت پر، جو شخص اللہ کی ان صفات پر یقین رکھتا ہو وہ قیامت کے دن کا انکار کر ہی نہیں سکتا۔ اور جب اسے روز جزا کا یقین نہیں رہتا تو پھر وہ ہر طرح کے گناہوں پر دلیر ہوجاتا ہے۔