سورة الإنفطار - آیت 1
إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب آسمان پھٹ جائے گا (١)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢] اِنْفَطَرَتْ: فطر کے معنی کسی چیز کو لمبائی میں یوں پھاڑنا کہ اس میں شگاف پڑجائے اور فطور شگاف کے معنی میں آتا ہے۔ اس لحاظ سے انفطر کا معنی چِر جانا بھی درست ہے اور پھٹ جانا بھی۔ جو صورت بھی ہو اس سے آسمان میں شگاف پڑجائیں گے۔