سورة النبأ - آیت 18

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ دن جبکہ آخری نتائج کے ظہور کا صور پھونکا جائے گا اور تم فوج درفوج ہر طرف سے آجمع ہوگے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٣] یہ دراصل نفخہ صور ثانی کے وقت ہوگا کہ لوگ اپنے جرائم کی بنا پر مختلف گروپوں میں بٹ جائیں گے اور اللہ کے حضور پیش ہوجائیں گے۔ فیصلہ کے دن کی مناسبت سے اس صورت حال کا ذکر پہلے کردیا گیا ہے۔