سورة المرسلات - آیت 34

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی خرابی ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢١] یہ ہولناک منظر دیکھ کر جھٹلانے والوں کو پوری طرح یقین ہوجائے گا کہ ہم ہی اس دوزخ کا ایندھن بننے والے ہیں۔ اور انہوں نے قیامت کے دن کا انکار کرکے جو حماقت کی تھی اس کا نتیجہ ہماری تباہی ہی تباہی ہے۔