سورة الجن - آیت 24

حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہ لوگ ماننے والے نہیں) تاوقتیکہ اس (عذاب) کو نہ دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے تو (اس وقت) انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کون گنتی میں کم ہے؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٢] یہ ہجوم کرنے والے مشرک آج تو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان مسلمانوں کی بھلا حیثیت ہی کیا ہے۔ ہم ان پر ہجوم کرکے ہی انہیں مرعوب کرسکتے ہیں۔ لیکن عنقریب ایک وقت آنے والا ہے جب انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون سے فریق کی تعداد تھوڑی ہے اور اس کے مددگار کم ہیں اور یہ وقت فتح مکہ کا دن بھی ہوسکتا ہے اور قیامت کا دن تو بہرحال یقینی ہے۔