سورة القلم - آیت 50

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن پروردگار کو بندہ نوای منظور تھی اس نے نوازش کی پھر اپنے صالح بندوں میں جونیک وبہتر زندگی بسر کررنے کی صلاحیت رکھتے تھے شامل کردیا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٧] یعنی ان کی نبوت کو بھی بحال کردیا گیا اور انہیں اسی قوم کی طرف دوبارہ بھیجا گیا جہاں سے وہ بھاگ کر چلے گئے تھے۔ آپ کا قصہ پہلے سورۃ یونس کی آیت نمبر ٩٨، سورۃ انبیاء کی آیت نمبر ٨٧، ٨٨ اور سورۃ صافات کی آیت نمبر ١٤٣ کے تحت گزر چکا ہے۔ وہ حواشی ملاحظہ کرلیے جائیں۔