سورة الواقعة - آیت 87

تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تم اس دعوی میں سچے ہو تو پھر اس روح کو واپس کیوں نہیں لے آتے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤١] سورت کے آخر میں یاددہانی کے طور پر انہیں تین گروہوں کا اجمالاً انجام ذکر کیا جارہا ہے جن کا بیان ابتدا میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔ یعنی مُقَّرَبِیْنَ، أصْحَابُ الْیَمِیْنِ اور أصْحَاب الشِّمَالِ۔