سورة القمر - آیت 13

وَحَمَلْنَاهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے نوح کو ایک تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کردیا

تفسیرتیسیرالقرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی

[١٣] کشتی نوح اور قوم کا تمسخر :۔ طوفان سے پیشتر نوح (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے مطابق لکڑی کے تختوں اور لوہے کے کیلوں کی مدد سے ایک بہت بڑی کشتی تیار کی تھی جسے دیکھ کر آپ کی قوم یوں مذاق اڑاتی تھی کہ ہم تو پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں تم اس جہاز کو چلاؤ گے کہاں؟ یہاں نہ تو نزدیک کوئی دریا ہے اور نہ سمندر ہے؟