سورة النجم - آیت 48
وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہی غنی کرتا اور جائداد دیتا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٣] اقنٰی کا لغوی مفہوم :۔ اقنی بمعنی غنی کرنا اور راضی کرنا (مفردات) یعنی اتنا مال و دولت دینا کہ اس کی احتیاج پوری کرنے کے علاوہ وہ خوش بھی ہوجائے اور بعض اہل لغت کے نزدیک اقنٰی اغنیٰ کی ضد ہے بمعنی مفلس بنا دینا۔ گویا اقنی لغت اضداد سے ہے۔ ان آیات میں چونکہ متقابل چیز کا ذکر ہو رہا ہے۔ لہٰذا یہاں دوسرا معنی ہی مناسب معلوم ہوتا ہے۔ فلہٰذا ترجمہ میں یہی دوسرا معنی اختیار کیا گیا ہے۔