سورة النجم - آیت 42
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنتَهَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ کہ آخر کار تیرے رب کے پاس پہنچنا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٠] یعنی ہر شخص کو بھی اللہ تعالیٰ کے حضور میں حاضر ہونا ہے اور ہر شخص کے اچھے اور برے اعمال کا منتہیٰ بھی وہی ذات ہے۔ لہٰذا وہ ہر شخص کو اس کے اعمال کا بھی اور اثرات کا بھی پورا پورا بدلہ دے دے گا۔