سورة الذاريات - آیت 23

فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آسمان اور زمین کے رب کی قسم (یونی ان کے پروردگار کی پروردگاری شہادت دے رہی ہے) بلاشبہ وہ معاملہ (جزاوسزا کا معاملہ) حق ہے ٹھیک اسی طرح جیسے یہ بات کہ تم گویائی رکھتے ہو۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٧] یعنی جس طرح تمہیں اپنے بولنے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہوتا ویسے ہی اس کلام میں بھی کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ قیامت ضرور قائم ہوگی۔ آخرت آکے رہے گی۔ تمہارے اعمال کا ضرور محاسبہ کیا جائے گا۔ پھر تمہیں قرار واقعی سزا بھی دی جائے گی۔