سورة الجاثية - آیت 27
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کی سلطنت ہے اور جس دن قیامت بپا ہوگی اس دن اہل باطل سخت گھاٹے میں رہیں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٠] باطل پرستوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو آخرت کے منکر ہوں۔ خواہ وہ دہریے ہوں، نیچری یا صرف آخرت کے منکر ہوں۔ ان لوگوں کو چونکہ اپنے اعمال کی بازپرس کا خیال تک نہ ہوگا۔ لہٰذا ایسے لوگوں نے اس خیال سے کوئی بھی نیک عمل نہ کیا ہوگا۔ اس دن انہیں پتا چلے گا کہ وہ کس قدر دھوکے میں پڑے ہوئے تھے اور اپنا کس قدر نقصان کرچکے ہیں۔