سورة ص - آیت 83

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بجز تیرے ان بندوں کے جو مخلص اور برگزیدہ ہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٤] یہ مطلب نہیں کہ ابلیس اللہ کے مخلص بندوں کو بہکانے کی کوشش ہی نہیں کرے گا۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے دام فریب میں نہ آسکیں گے۔