سورة ص - آیت 46

إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے ان کو خالص وصف کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا اور وہ آخرت کی یاد تھی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥٣] یعنی آخرت کی یاد رکھنا ہی وہ نسخہ کیمیا ہے جو انسان کو اللہ کا برگزیدہ بنا دیتا ہے۔ ان برگزیدہ ہستیوں نے اس دنیا کو بس ایک مسافر خانہ کی طرح سمجھا اور آخرت کا گھر ہی ہمیشہ ان کا مطمح نظر رہا۔