سورة ص - آیت 37

وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہر طرح کے معمار اور غوطہ خورشیاطین کو اس کے زیرفرمان کردیا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤٣] جن آپ علیہ السلام کے حکم کے تحت بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔ دریاؤں میں غوطہ لگا کر ان سے ہیرے جواہرات موتی وغیرہ نکالتے تھے۔ دوسرے کام جو عام انسانوں کی طاقت سے زیادہ ہوتے تھے وہ آپ جنوں سے لیا کرتے تھے۔ مزید تفصیل کے لئے سورۃ انبیاء آیت نمبر ٨٢ اور سورۃ سبا آیت نمبر ١٢ کے حواشی۔