سورة ص - آیت 10
أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا یہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے مابین ہے ان سب کے مالک ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ان کو چاہیے کہ رسیاں تان کر آسمان پر چڑھ جائیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢] اور دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ زمین و آسمان کی چیزوں کے مالک ہوگئے ہیں جو یہ خدائی اختیارات اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں؟ اگر ایسی بات ہے تو انہیں چاہئے کہ تمام اسباب کو بروئے کار لا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا سلسلہ بند کردیں۔ اور جسے یہ رسالت کے لئے منتخب کرنا چاہتے ہیں وحی کا رخ ادھر موڑ دیں۔