سورة الصافات - آیت 113
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم نے اسے اور اسحق کو برکت دی اور ان دونوں کی نسل سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٧] ذُرِّیَّتِھِمَا میں تثنیہ کی ضمیر سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام کی طرف بھی راجع ہوسکتی ہے اور سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام اور سیدنا اسحق علیہ السلام کی طرف بھی۔ جن سے دو بڑی قومیں پیدا ہوئیں۔ ایک بنی اسمٰعیل اور دوسرے بنی اسرائیل۔ بنو اسمٰعیل میں صرف نبی آخر الزمان مبعوث ہوئے جبکہ بنی اسرائیل میں بے شمار انبیاء پیدا ہوئے۔ اور اچھے اور برے لوگ ان دونوں قوموں میں موجود رہے۔