سورة الصافات - آیت  84
							
						
					إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
							ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
							
						جب کہ وہ اپنے پروردگار کے حضور قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے
								تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
							
							
							[٤٨] یعنی اپنے معاشرہ، اپنے ماحول، اپنے گھر والوں سب قسم کے لوگوں کے عقائد و رسومات سے بالکل خالی الذہن ہو کر اپنے آپ کو اپنے پروردگار کے حوالے کردیا کہ جو کچھ تیری طرف سے ہدایت یا حکم ملے میں اسے بلاچوں و چرا تسلیم کروں گا اور سر تسلیم خم کر دوں گا۔