سورة يس - آیت 44

إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر یہ ہماری رحمت ہی ہے (جوانہیں پار لگاتی ہے) اور ایک وقت معین تک ان کو زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[ ٤٣] یہ بس اللہ کی رحمت ہی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ سمندر اور ہواؤں کی سرکش اور بے پناہ قوت کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور مسافر اور تاجر اکثر اوقات صحیح و سلامت دوسرے کنارے پر جا اترتے ہیں۔ اگر اللہ کی رحمت شامل حال نہ ہو تو بنی نوع انسان کی ایک کثیر تعداد سمندر کا لقمہ اجل بن جائے۔