سورة الروم - آیت 6
وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یقین رکھو کہ یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدہ کے خلاف کبھی نہیں کرتا لیکن بہت سے لوگ ہیں جو اس حقیقت کو نہیں جانتے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢] یعنی اللہ کا وعدہ پورا ہو کے رہتا ہے اور نظر آنے والی سب رکاوٹیں خود بخود مٹتی چلی جاتی ہیں۔