سورة العنكبوت - آیت 34
إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَىٰ أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم اس بستی کے لوگوں پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں اس فسق کی بدولت جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[ ٥٢] اللہ کا عذاب صبح دم ان پر نازل ہونے والا ہے۔ لہٰذا تم دیر نہ کرو۔ اور اپنے ہمراہیوں کو لے کر صبح ہونے سے پہلے پہلے ہی اس بستی سے کافی فاصلہ تک پہنچ جانا چاہئے ہم اس بدکار قوم پر شدید ترین عذاب نازل کرنے کے لئے آئے ہیں۔