سورة العنكبوت - آیت 30
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لوط نے دعا کی، اے میرے رب ان مفسدلوگوں کے مقابلہ میں میری مدد فرما
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[ ٤٧] جب ان لوگوں کی سرکشی اور مخالفت اس حد تک پہنچ گئی اور حضرت لوط علیہ السلام ان کے راہ راست پر آنے سے مایوس ہوگئے تو اس وقت آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ جس طریقے سے تو مناسب سمجھے میری مدد فرما اور مجھے ان لوگوں سے نجات دے۔