سورة الشعراء - آیت 207

مَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تو جس سامان عیش سے یہ بہرہ مند کیے گئے ہیں ان کو کچھ فائدہ نہیں دے گا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٢١]اتمام حجت کےبعدہی عذاب آتاہے :۔ یہ کافروں کے مہلت کے مطالبہ کا دوسرا جواب ہے یعنی ہم نے انھیں دنیا میں سال ہا سال تک مہلت دی تو کیا اس مہلت سے انہوں نے کچھ فائدہ اٹھایا ؟ اور اگر ہم انھیں دوبارہ مہلت دے بھی دیں۔ پھر بھی یہ لوگ اس مہلت سے کچھ فائدہ نہیں اٹھائیں گے جب بڑی ہوئی مہلت میں ان کا سامان عیش و عشرت ان کے کسی کام نہ آئے گا تو اس سالہا سال تک دی ہوئی مہلت کو وہ بالکل تھوڑی مدت سمجھیں گے اور یہ خیال کریں گے کہ ہم بہت جلد پکڑے لئے گئے۔