سورة الشعراء - آیت 201
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ لوگ اس وقت تک اس پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک یہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١٩] یہ لوگ دراصل لاتوں کے بھوت ہیں۔ ان کا علاج دلائل نہیں بلکہ ڈنڈا ہے۔ جب انھیں جوتے پڑیں گے اور اللہ کا عذاب دیکھ لیں گے، خواہ یہ دنیا میں آئے یا موت کے وقت دیکھیں یا قیامت کو دیکھیں اس وقت یہ سب باتیں مانتے چلے جائیں گے۔ لیکن اس وقت ان کے ماننے کی کچھ قدر و قیمت نہ ہوگی۔