سورة الشعراء - آیت 195

بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ کلام نہایت کھلی ہوئی اور واضح عربی زبان میں نازل ہوا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١٤] یعنی یہ وحی جو جبریل امین لے کر آپ کے دل پر اترا ہے بڑی فصیح، واضح اور شگفتہ زبان میں ہے۔ یہ اس لئے کہ آپ کی قوم عربی زبان بھی بولتی ہے اور سمجھتی ہے۔ اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ جب انھیں ان کے انجام سے خبردار کریں تو بات پوری طرح ان کی سمجھ میں آسکے۔ یہ واضح رہے کہ وحی جلی کے الفاظ بھی من جانب اللہ القا ہوتے ہیں۔