سورة الشعراء - آیت 171

إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بجز ایک بڑھیا کے جوپیچھے رہ جانے والوں سے تھی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٢]سیدنا لوط علیہ السلام کی بیوی کا کردار:۔ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی بھی درپردہ ان اوباشوں سے ملی ہوئی تھی۔ جب کوئی مہمان آپ کے گھر آتا تو یہ ان اوباشوں کو اشاروں کنایوں سے خفیہ طور پر رپورٹیں دیا کرتی تھی۔ چنانچہ جب اس قوم پر عذاب لانے والے فرشتے حضرت لوط علیہ السلام کے ہاں خوبصورت لڑکوں کی شکل میں تشریف لائے تو اسی بڑھیا کی رپورٹ پر آس پاس کے اوباش ہمسائے بری نیت سے آپ کے گھر میں گھس آئے تھے۔ لہٰذا یہ عورت کسی لحاظ سے بھی نجات کی مستحق نہ تھی۔