سورة الشعراء - آیت 95

وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور شیطان کے لشکر سب کے سب

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦٧] اہل دوزخ کو دوزخ میں پھنکنے کا طریقہ یہ ہوگا پہلے ایک دوزخی کو اوندھے منہ دوزخ میں پھینکا جائے گا، اوپر سے دوسرے کو، پھر اوپر سے تیسرے کو، گویا ان کو دوزخ میں اس بیدردی سے پھینکا جائے گا جیسے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو پھینکا جاتا ہے۔ اور دوزخ میں یوں پھینکے جانے والے لوگ تین طرح کے ہوں گے ایک مشرک لوگ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کرنے والے، دوسرے ان کے معبود، خواہ وہ جاندار ہوں یا بے جان تاکہ مشرکوں کی حسرت میں مزید اضافہ ہو۔ اورتیسرے ابلیس کے لشکر جو ان کی گمراہیوں کا اصل سبب بنے تھے۔