سورة الشعراء - آیت 33
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور موسیٰ نے اپنا ہاتھ باہرنکالا تو وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٦] یہ پہلا معجزہ ہی فرعون کی یقین دہانی کے لئے کافی تھا۔ ابھی فرعونیوں پر اس معجزہ کے اثرات باقی تھے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دوسری نشانی کا آغاز کیا اپنا دایاں ہاتھ اپنی بائیں بغل میں دبایا۔ پھر جب اسے نکالا تو اس سے روشنی کی شعاعیں نکل کر فرعون اور اس کے درباریوں کی نگاہوں کو خیرہ کرنے لگیں۔ فرعون اور سب درباری محو حیرت بنے ہوئے ان نشانیوں کا اثر قبول کر رہے تھے۔