سورة النور - آیت 17
يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَن تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اللہ تعالیٰ تمہیں نصیحت کرتا ہے اگر تم مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ کرنا (١١)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢١] یعنی آئندہ منافقوں کی ایسی معاندانہ چالوں سے ہشیار اور چوکس رہنا چاہئے۔ نیز پیغمبر اسلام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کی عظمت شان کو بھی ملحوظ رکھنا چاہئے۔