سورة المؤمنون - آیت 46

إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا لیکن انہوں نے گھمنڈ کیا، وہ سرکشوں کا گروہ تھا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤٨] یعنی وہ متکبر قسم کے لوگ تھے جو اپنے آپ کو عام انسانوں سے کوئی بالاتر مخلوق سمجھتے تھے۔