سورة الأنبياء - آیت 75

وَأَدْخَلْنَاهُ فِي رَحْمَتِنَا ۖ إِنَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(ہم نے ان سے لوط کو نجات دی) اور اپنی رحمت کی پناہ میں لے لیا۔ یقینا وہ نیک کردار انسانوں میں سے ایک انسان تھا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦٢] حضرت لوط علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کی بدکردار قوم کا قصہ پہلے سورۃ اعراف آیت نمبر ٨٠ تا ٨٩، سورۃ ہود آیت نمبر ٧٧ تا ٩٢ اور سورۃ حجر آیت نمبر ٦٠ تا ٧٢ میں گزر چکا ہے۔ متعلقہ حواشی ملاحظہ فرما لئے جائیں۔