سورة طه - آیت 76

جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ مَن تَزَكَّىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہمیشگی کے گلزار جن کے تلے نہریں رواں ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے، یہ ہے اس کا بدلہ جو (زندگی میں) ہر طرحح کی آلودگیوں سے) پاک رہا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥٤] یعنی فاسد عقائد سے، اخلاق رذیلہ سے، گندے خیالات سے اور برے اعمال سے اپنے آپ کو بچائے رکھا۔ ایمان لانے کے بعد اچھے عمل کرتے رہے، انھیں نعمتوں والی جنت بلند درجات عطا کئے جائیں گے۔