سورة الحجر - آیت 78
وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (اسی طرح) گھنے جنگل کے باشندے بڑے ظالم تھے (یعنی قبیلہ مدین کے لوگ)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٠] اصحاب الایکہ کون تھے؟ یعنی بن کے رہن والے۔ یعنی ایسی قوم جو درختوں کے ذخیرہ کے پاس رہتی تھی اور یہ مدین کے پاس ہی تھے اور ان کی طرف بھی شعیب علیہ السلام ہی مبعوث ہوئے تھے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اصحاب مدین اور اصحاب الایکہ الگ الگ قومیں تھیں اور بعض کے نزدیک ایک ہی قوم تھی۔ ان کا جرم شرک کے علاوہ تجارتی بددیانتیاں نیز ناپ تول میں کمی بیشی کرنا تھا۔ ان کا حال پہلے سورۃ اعراف کی آیت ٨٥ میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔