سورة ھود - آیت 106
فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو جو لوگ محروم ہوئے وہ دوزخ میں ہوں گے، ان کے لیے وہاں چیخنا چلانا ہوگا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١٨] اس جملہ کے دو مطلب ہیں ایک تو وہی ہے جو ترجمہ میں بیان کیا گیا ہے اور یہ مطلب قرآن کے دوسرے مقامات سے بھی ثابت ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ جہنم کے بھڑکنے سے ایسی جگر خراش آوازیں پیدا ہوں گی جو ان بدبختوں کی مصیبت اور گھبراہٹ میں مزید اضافہ کرتی جائیں گی اور یہ مطلب بھی قرآن کے دوسرے مقامات سے ثابت ہے۔