سورة الاعراف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سورۃ الاعراف کا موضوع: عقیدہ نظریہ حیات ہے۔ سورۃ انعام سے دلائل دیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے آغاز سے انجام تک۔ واقعات سے مدد لی گئی ہے انسان کی پیدائش، شیطان کی دشمنی اور طریقہ واردات کا تذکرہ ہے ۔ کل کے حالات کو مکالمات کی صورت میں پیش کیا گیا ہے اہل دوزخ اور اہل جنت کا مقابلہ ہے۔ تاریخ انسانی سے انسانی کوششوں کے دلائل دیے گئے ہیں۔ بلند سورت ہے، قلب و ذہن کی صفائی کرتی ہے دنیا والوں کا رشتہ آخرت اور رب سے جوڑتی ہے دعوت دین بھی عقیدے سے اور انجام بھی عقیدے کے بگاڑ سے دکھایا گیا ہے۔