وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ
اور زکریا، یحی، عیسیٰ اور الیاس کو (بھی ہدایت عطا فرمائی) یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
اس آیت میں چار انبیاء کا تذکرہ ہے۔ یہ سب بھی صالح لوگ تھے۔ حضرت زکریا علیہ السلام پر کس طرح کرم کیا۔ جس نیکی پر وہ چلے تھے وہ ان کی دعا میں نظر آتی ہے ۔ دعا : اے میرے رب میں تجھ سے مانگ کر کبھی شرمندہ نہیں ہوا۔ کامل یقین تھا اللہ نے کرم کیا یحییٰ عطا کیا اور اسے نبی بھی بنایا۔ حضرت عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں اللہ کا بندہ ہوں، مجھے کتاب دی، نبی بنایا، برکت والا بنایا۔ ماں کے ساتھ سلوک کرنے والا بنایا۔ سرکش اور نافرمان نہیں بنایا۔ نماز اور زکوٰۃ کا حکم ملا وفات نہیں ہوئی سلامتی ہوئی زندہ کرکے اٹھایا جائے گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو انسان اللہ کے لیے کوشش کرتا ہے۔ اللہ ایسے صالحین کو خود راستہ عطا کردیتا ہے۔