سورة الانعام - آیت 3

وَهُوَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ ۖ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے، اور زمین میں بھی۔ وہ تمہارے چھپے ہوئے بھید بھی جانتا ہے اور کھلے ہوئے حالات بھی، اور جو کچھ کمائی تم کر رہے ہو، اس سے بھی واقف ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ ہر جگہ موجود ہے: اس کائنات کو پیدا کرنے والا۔ انتظام کرنے والا اکیلا اللہ سب اسکے ہاتھ میں ہے وہ تمہارے ظاہر و باطن حتیٰ کہ دلوں کے راز تک جانتا ہے اللہ ہی زمین و آسمان سے ماورا عرش پر ہے۔ اور زمین و آسمان میں اور ہر جگہ اس کی موجودگی اس کے علم و قدرت اور ان صفات میں کمال کی وجہ سے ہے اس کی قدرت کا یہ کمال ہے کہ وہ عرش پر ہوتے ہوئے بھی رتی برابر چیز کو دیکھ رہا ہے ہر پکارنے والی کی پکار سن رہا ہے۔