سورة البقرة - آیت 64
ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۖ فَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَكُنتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لیکن پھر تم اپنے عہد سے پھر گئے ور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارا ساتھ نہ دیتی تو (تمہاری گمراہی کی چال تو ایسی تھی کہ) فوراً ہی تباہی کے حوالے ہوجاتے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں اللہ تعالیٰ تنبیہ کررہے ہیں کہ اتنے پختہ عہد کے باوجود تم نے پھر عہد شکنی کی اور اگر اللہ تم پر اپنا فضل اور رحمت نہ کرتا کہ اس نے تمہیں زندہ رہنے دیا ورنہ تمہارے گناہوں کی فہرست اتنی طویل ہے جو تمہاری تباہی کا تقاضا کرتی ہے۔