وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُولَٰئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی دوسروں سے جدا نہیں کیا (یعنی کسی ایک سے بھی انکار نہیں کیا) تو بلاشبہ ایسے ہی لوگ ہیں کہ (سچے مومن ہیں، اور) عنقریب ہم انہیں ان کے اجر عطا فرمائیں گے، اور اللہ بخشنے والا رحمت رکھنے والا ہے۔
یہ ایمانداروں کا شیوا بتلایا ہے کہ وہ سب انبیاء پر ایمان رکھتے ہیں، جس طرح مسلمان کسی بھی نبی کا انکار نہیں کرتے، اور قرآن کی آیت نے واضح کردیا ہے کہ اللہ پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ رسالت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا بھی ضروری ہے اور اگر آخری رسالت کا انکار ہوگا تو اس انکار کے ساتھ اللہ پر ایمان غیر معتبر اور نا مقبول ہے۔ اور ایسے ہی لوگ جو اللہ اور تمام انبیاء پر ایمان رکھتے ہیں اجر کے مستحق ہوں گے۔