سورة النسآء - آیت 151

أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تو ایسے لوگ یقینا کافر ہیں (ان کا بعض رسالتوں پر ایمان رکھنے کا دعوی انہیں مومن نہیں بنا دے سکتا) اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل کتاب کے متعلق پہلے بتایا جا چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ کا انکار کیا اور رسول اللہ کا انکار کیا اور عیسائیوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ پکے کافر ہیں ایمان ایک اکائی ہے اللہ کی وحدانیت کا اقرار ہے جو دین بھی سب نبی لے کر آئے ہیں اُسے تسلیم کرنا ہے۔ پیغمبر ’’اللہ‘‘ کی جانب سے آتے ہیں لہٰذا ان میں تفریق کرنا کفر ہے۔ اور کفر کرنے والوں کے لیے رسوا کن عذاب تیا ر ہے۔