سورة النسآء - آیت 134
مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِندَ اللَّهِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا بَصِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جو کوئی دنیا کا ثواب چاہتا ہے تو (اسے معلوم ہونا چاہیے کہ) اللہ کے پاس دنیا اور آکرت، دونوں کا ثواب موجود ہے (اور وہ دونوں کی بخشش رکھتا ہے وہ (سب کچھ سنے والا اور دیکھنے والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جو دنیا کا بدلہ چاہے مثلاً اگر کوئی شخص صرف مال غنیمت حاصل کرنے کے لیے جہاد میں شرکت کرتا ہے تو یہ کتنی بڑی نادانی ہے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت دونوں کا ثواب عطا کرنے پر قادر ہے۔ دنیا کا بدلہ تو محدود ہے اور آخرت ہمیشہ کا بدلہ ہے ۔ اس لیے انسان کو اپنے شعور سے ابدی فائدے کا سوچنا چاہیے۔