سورة الشمس - آیت 12
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب کہ ان میں ایک بدبخت شخص اٹھ کھڑا ہوا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم كا بدبخت شخص كون تھا؟: اس كی وضاحت كے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیں۔ سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں صالح پیغمبر كی اونٹنی اور اس شخص كا ذكر كیا جس نے اس اونٹنی كو زخمی كیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بدبخت اس كام كے لیے تیار ہوا وہ ایك جری، شریر اور مضبوط شخص (قدار بن سالف) تھا جو اپنی قوم میں ابو زمعہ كی طرح تھا۔ (بخاری: ۴۹۴۲)