سورة الشمس - آیت 6

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

زمین اور اس کا حیرت انگیز پھیلاؤ

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی زمین كو اس طرح پھیلا دیا كہ وہ مخلوق کی بودوباش كے قابل بن جائے۔ انہیں كھانے كو رزق بھی فراہم ہوتا رہے اور رہائش بھی۔