سورة البلد - آیت 17

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس کے علاوہ اس جماعت کے لوگوں میں سے ہوتا جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر وبرداشت کی اور مرحمت کی وصیت کرتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اصحاب الیمین كی خصوصیات: (۱) ایمان دار ہو، اعمال صالح كرنے والا ہو۔ (۲) روز آخرت پر ایمان بھی ركھتا ہو اور ایمانداروں كا ساتھ بھی دیتا ہو۔ (۳)رحم و كرم كرنے كی آپس میں ایك دوسرے كو وصیت كرنے والا ہو۔ ارشاد نبوی ہے کہ رحم كرنے والوں پر رحمان بھی رحم كرتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم كرو۔ آسمان والا تم پر رحم كرے گا۔ (ابو داؤد: ۴۹۴۱)