سورة البلد - آیت 1
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے پیغمبر ! ہم شہر مکہ کی قسم کھاتے ہیں (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تبارك وتعالیٰ مكہ مكرمہ كی قسم كھاتا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا قیام تھا۔ آپ كا مولد بھی یہی شہر تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ كے مولد و مسكن كی قسم كھا كر اس كی عظمت كی مزید وضاحت فرمائی ہے۔