سورة البقرة - آیت 53

وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پھر وہ واقعہ بھی یاد کرو جب ہم نے (چالیس راتوں وال اوعدہ پورا کیا تھا، اور) موسیٰ کو الکتاب (یعنی تورات) اور الفرقان (یعنی حق وباطل میں امتیاز کرنے والی قوت) عطا فرمائی تھی، تاکہ تم پر (سعادت و فلاح کی) راہ کھل جائے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تورات عطا کی تھی فرقان اسی كا نام ہے، یعنی حق و باطل میں فرق کرنے والی ۔ معجزات بھی حق و باطل میں فرق کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔