سورة الفجر - آیت 18
وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نہ مسکین ہی کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو اکساتے ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ یہ لوگ فقیروں، مسكینوں كے ساتھ حسن سلوك كرنے، انہیں كھانا پینا دینے كی ایك دوسرے كو ترغیب نہیں دیتے۔