سورة الفجر - آیت 13
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پس قانون الٰہی نے اپنے تازیانہ عذاب کو حرکت دی اور ان سب کو نابود کردیا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان تینوں واقعات میں قدر مشترك یہ ہے كہ سب اقوام آخرت كی منكر تھیں اور جو قوم یا فرد آخرت پر ایمان نہ ركھتی ہو وہ اپنی زندگی بے باكا نہ گزارتی اور فسق و فجور میں مبتلا ہو جاتی ہے، اور جب اس كے گناہوں كا ڈول بھر جاتا ہے اور وہ عذاب الٰہی كی گرفت میں آ جاتی ہے۔ ان واقعات سے استدلال یہ پیش کیا گیا ہے کہ آخرت کا عقیدہ محض تصورات نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہے۔